عالمی مدنی مرکز میں گزرے خوبصورت لمحات:ایک یادگار
تحریر:عبدالباسط عطاری
زمانہ طالبعلمی میں دعوت اسلامی سے وابستگی 2010میں ہوٸی۔ وقتا فوقتا مختلف سیشنز جواٸن کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔ اس سال بھی 10اور11جون 2023کو دودن کے لیے پروفیشنلز میٹ اپ کی دعوت ملی اورالحمد لله شرکت کی سعادت پاٸی۔ ہونیوالے تمام سیشنز اپنی جگہ اہم تھے لیکن میرے لیے اس سال جو سب سے بڑی سعادت کی بات تھی وہ استاذ العماء مفتی حسان عطاری سلمہ الباری سے براہ راست دارالحدیث میں درس لینے کی سعادت تھی۔ انتہاٸی اہم اورمفید گفتگو ہوٸی جس میں محبت واطاعت اوراحترام نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر قرآن وحدیت سے احکامات ،اصحاب علیہم الرضوان،محدثین کرام اوربزرگان دین علہیم الرحمہ کے احوال بھی پیش کیے گٸے۔ آخر میں سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا جس میں اصول روایت ودرایت کے موضوع پر میرے استفسار پر کمال شفقت سے رہنماٸی کی اور مجھے اس موضوع پر ایک آرٹیکل لکھنے کی نٸی جہت ملی۔ جو عنقریب قارٸین کی نذرکروں گا۔ان شاء اللہ عزوجل
دارالحدیث بہت خوبصورت،باوقار،دلکش اورپرسکون ہال ہے۔ جس میں دورہ حدیث کی کلاس لگتی ہے۔ پروفیشنلز کی یہاں نشست کاانعقاد حصول علم دین کی جستجو اوراہل علم کے مقام ومرتبہ اوردعوت اسلامی کے خوبصورت ویژن وکاوش کی ایسی نماٸندگی تھی جس کے بیان کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
رکن شوریٰ سید فضیل باپو نے درج ذیل موضوع پر خوبصورت گفتگو فرماٸی
“Rule your mind or it will rule you”
انہوں نے یوکے میں دعوت اسلامی کی خدمات کا تعارف واحوال بھی بیان کیے۔ جس سے ہمارے معاشرے کی ایک غلط روایت کی اصلاح کی کوشش کی جس میں لوگ ”دین کے کام“کی ذمہ داری محض مذہبی افراد پر ڈال دیتے ہیں اور بطور پروفیشنل،ڈاکٹر،پروفیسر وانجنیر،ایڈووکیٹ وجج نیکی کی دعوت عام کرنے کے عمل میں کوٸی حصہ نہیں لیتے۔انہوں نے یوکے کے دواسلامی بھاٸیوں جن کے نام محمد وسیم عطاری جو بیرسٹر ہیں اور ڈاکٹر عمران کی مثالیں دیں جو اپنی ڈیوٹی کے بعد دعوت اسلامی کے کام میں باقاعدہ حصہ لیتے ہیں اسی طرح بی بی سی کے نماٸندہ سمیرعطاری کے کردار کو بھی سراہا جو بنفس نفیس اس نشست میں حاضر تھے۔انہوں نے یہ درس دیا کہ ان سب لوگوں کے کام میں دین نے کوٸی رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ دین ان کے لیے آسانیاں پیداکرتا ہے تو ہمیں بھی اسلام کو اپنی عملی زندگی میں لانا چاہیے۔ انہوں نے نصیحت کی کہ اپنی پروفیشنل لاٸف میں اسلام کو لاٸیے اس سے آپ ترقی کریں گے اورنیکی کی دعوت عام کیجیے گا اس سے ہمارا معاشرہ گناہوں سے پاک ہوگا اوراللہ کی رضا کے حصول میں کامیابی ملے گی۔ اسی طرح دیگر نشستوں میں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں دین کی ترویج واشاعت میں دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی توفیق عطافرماٸے۔ آمین بجاہ نبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم ہ
11.06.2023

I’ve leasrn several good stuff here. Definitely vaue bookmasrking ffor revisiting.
I surprdise how so much effoirt yyou set tto create suxh a wonderful informative website.